• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپﷺ نے عفو و درگزر، تحمل، بردباری اور برداشت کا درس دیا، مقررین

ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنت کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی،سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی اور عالم دین صاحبزادہ سید احسن سعید کاظمی نے کہا ہے کہ آپ ﷺ نے عفو درگزر، تحمل، بردباری اور برداشت کا درس دیا، آپؐ کی اطاعت میں زندگیاں گزار کر ہی ہم سکون قلب حاصل کر سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ کے صدر مہر محمد شاکر کی جانب سے جامع مسجدسعیدیہ انوار مدینہ متصل فائر بریگیڈ ٹمبر مارکیٹ میں 30ویں سالانہ ظہور مصطفی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر محمد رمضان چشتی ،مولانہ عبدالطیف سعیدی ، قاری محمد احمد سعیدی ،اظہر مہروی ،دیگر علماء نعت خوانان نے خطاب و ھدیہ نعت پیش کیا جبکہ سابق ایم پی اے بابو نفیس انصاری ،ڈائریکٹر ایکزامر میپکو ہیڈ کوارٹر سہیل عباس ،قمر زمان خان وزیر ،ملک نیاز محمد بھٹہ ،مہران قریشی ،عزیز الرحمن کمبوہ ،شیخ طاہر قریشی ،ساجد ندیم چوغطہ ،صادق شجراء ،مغیث شہزادہ بھٹو ،چوہدری طارق ناظر ،مہر حسن ،مہر یونس ،مہر احسن ،مہر عاصم ،حاجی محمد سعید ،مہر بلال ،حاجی ریاض چوغطہ ،حافظ عمر مکی دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید