• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائیاں، 13 میٹرز منقطع، 6 ایکسٹینشنز اتار دیں

ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس متحرک، 13 میٹر منقطع ،6 ایکسٹینشنزاتار دیں، تفصیلات کے مطابق ایک گھریلو صارف کا اپنا میٹر ایک پرائیویٹ ہسپتال میں زیراستعمال پایا گیا، اس کا میٹر منقطع کردیا گیا، چار صارفین کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے پائے گئے جس کی وجہ سے محکمہ کو گیس لیکیج کی مد میں نقصان کا سامنا تھا، اس وجہ سے ان کے میٹر منقطع کر دیے گئے،عبدالحکیم میں خصوصی کارروائی کی گئی جس میں ایک پرائیویٹ کالونی میں نیٹ ورک نہ تھا اور اس کالونی میں کافی سارے میٹر لگے ہوئے پائے گئے، ان میں سے آٹھ میٹر منقطع کر دیے، تمام منقطع شدہ میٹروں کی مزید محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی گئی، علاؤہ ازیں اوگرا پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھ صارفین نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی، ان کی ایکسٹینشنز اتار دی گئیں۔
ملتان سے مزید