• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعوت ذکروفکر ڈیرہ اللہ ہو والا کے زیر اہتمام میلاد مصطفی ٰؐ کی تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) دعوت ذکروفکر ڈیرہ اللہ ہو والا کے زیر اہتمام میلاد مصطفی ﷺ کی تقریب زکریا ٹائون کی جامع مسجد میں منعقد ہوئی جس کی صدارت امیر دعوت ذکروفکرپاکستان خواجہ محمد یوسف نقشبندی نے کی،انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رسول اکرمﷺ کی آمد سے کفر کے ایوانوں میں لرزہ طاری ہوگیا،آج ہمارے پاس اتنی آسائشیں ہونے کے باوجود ہم سکون جیسی لازوال نعمت سے محروم ہیں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ ہم نے اطاعت رسولﷺ کوچھوڑ دیا ہے،ہمفلسطینی اور لبنانی مسلمان بھائیوں پر ہزاروں ٹن بارود برسانے کی شدید مذمت کرتے ہیں،اس موقع پر خواجہ جمال نقشبندی، خواجہ سعد نقشبندی، علامہ فاروق خان سعیدی،محمد اشتیا ق اوردیگرسیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید