• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی پروموشن ٹریننگ آج سے شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (جنرل) ملک محمد فیاض اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیٹیگیشن) انجینئر شیخ محمد انس طارق کی بی ایس 18 میں پرموشن کے لیے 4 ہفتوں کی محکمانہ پروموشن لنک ٹریننگ 7اکتوبر سے شروع ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹریننگز افسران اور اساتذہ میں نکھار پیدا کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفاتر میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کےمسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح رہی ہے اور اسی جذبے سے ہم آئندہ کام کرتے رہیں گے ہم نے ہمیشہ بدعنوانی اور اس میں ملوث عناصر کی حوصلہ شکنی کی ہے۔ پرموشن سے اساتذہ میں حوصلہ افزائی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور مزید لگن سے کام کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔
ملتان سے مزید