• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کوجھوٹی اطلاعات دینے اور خواتین پر تشدد کے الزام میں مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس نے جھوٹی اطلاعات دینے کے الزام میں مقدمات درج کرلیے، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ارسلان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جس نے 15 پر جھوٹی کال کی ، پولیس تھانہ صدر ملتان نے ثمینہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جس نے پولیس کو جھگڑے بارے جھوٹی اطلاع دی،پولیس نے خواتین پر تشدد کے واقعات کے مقدمات درج کرلیے، پولیس تھانہ قطب پور کو نازیہ بی بی نے درخواست دی کہ اس کی طلاق ہوگئی مگر اس کے سابقہ سسر نے ساتھیوں کے ہمراہ مل کر اس کو تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ پولیس تھانہ ممتاز آباد کو ساجدہ بی بی نے بتایا کہ اس کے ہمسائے نے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے مقدمات درج کرکے کا روائی شروع کردی،پولیس تھانہ جلیل آباد نے رقم خوردبرد کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کو اسحاق نے درخواست دی کہ ذیشان نامی شخص اس کے پاس ملازم تھا جس نے ریکوری کی رقم اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرکے خورد برد کی، پولیس تھانہ کینٹ نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیےبوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کو محمود نے درخواست دی کہ زاہد کے ساتھ اس کے دوستانہ تعلقات تھے جس نے پانچ لاکھ ادھار لے کر بدلے میں چیک دیا جو مقررہ تاریخ پر بوگس ثابت ہوا۔
ملتان سے مزید