• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگیے تھانہ گلگشت کے علاقہ میں زیادہ کا موبائل فون اور پرس چوری ہوگیا تھانہ بی زیڈ کے علاقہ سے کاشف اور ذیشان کے موبائل فون چوری ہوگیے تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے تھانہ صدر کے علاقہ سے ذیشان کے گھر سے دو بکرے چوری ہوگئے جبکہ اسی علاقہ سے نامعلوم افراد سلطان کا موبائل فون چوری کرکے لے گئے تھانہ الپہ کے علاقہ میں مسلح افراد نے عاصم سے موبائل نقدی اور موٹر سائیکل چھین لیا ۔تھانہ بدھلہ کے علاقہ میں مسلح افراد نے عاشق اور اسکے اہل خانہ کو روک کر نقدی و زیورات چھین لئے جبکہ اسی تھانہ کی حدود میں مسلح افراد نے سجاد کے اہل خانہ کو باندھ کر گھر سے نقدی و زیورات چوری کرلئے۔تھانہ قادرپوراں کے علاقہ نامعلوم افراد شبیر کے گھر سے نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہوگیے اسی علاقہ سے مسلح افراد نے صابر سے نقدی چھین لی۔تھانہ نیو ملتان کے علاقہ سے نامعلوم مسلح افراد نے نعمان سے موبائل اور علی سے نقدی و موبائل فون چھین لئے .تھانہ شاہ رکن عالم سے عمر کا موبائل جبکہ کاشف کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ دولت گیٹ کے علاقہ میں نامعلوم افراد ارشد کے گھر سے سامان چوری کرکے لے گئے۔
ملتان سے مزید