• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن، مزید 135 بجلی چور پکڑے گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکواور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ آپریشن کے دورانایک روز میں مزید 135بجلی چور پکڑے گئے، 128بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے بھیجی گئی درخواستوں میں سے 116نئے مقدمات کا اندراج ہوا جب کہ خزانے کو نقصان پہنچانے پر بجلی چوروں کو ایک کروڑ 12لاکھ روپے جرمانہ عائدکیاگیا، 5اکتوبرکو میپکو ملتان سرکل میں 16بجلی چوروں کو 27لاکھ50ہزارروپے جرمانہ عائد اور 16مقدمات درج ہوئے،ڈی جی خان سرکل میں 13افراد کو 3لاکھ90ہزارروپے جرمانہ عائد اور 13ایف آئی آرز درج، وہاڑی سرکل میں 9صارفین کو 4لاکھ90ہزارروپے جرمانہ عائد، بہاولپورسرکل میں 16افراد کو 10 لاکھ 70 ہزار روپے جرمانہ عائد اور 16ایف آئی آرز درج، ساہیوال سرکل میں 17بجلی چوروں کو 10 لاکھ 50 ہزارروپے جرمانہ عائد اور 17ایف آئی آرز درج، رحیم یار خان سرکل میں 33افراد کو11 لاکھ 80ہزارروپے جرمانہ عائد اور 33ایف آئی آرز درج، مظفرگڑھ سرکل میں 9صارفین کو2لاکھ 50 ہزارروپے جرمانہ عائد اور6مقدمات درج، بہاولنگرسرکل میں 10افراد کو 21لاکھ10ہزارروپے جرمانہ عائد اور 10ایف آئی آرز درج، خانیوال سرکل میں 12بجلی چوروں کو 19لاکھ60ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیاجب کہ 5ایف آئی آرز کا اندراج ہوا،ریجن بھر میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک روز میں مزید 2کروڑ80لاکھ روپے وصول کرلئے گئے۔بہاولپور سرکل کے زیر انتظام مختلف علاقوں میں 27لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 2نادہندہ کاشتکاروں کی بجلی منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اُتارلئے گئے۔
ملتان سے مزید