• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین کانفرنس قومی وحدت کی علامت ثابت ہوگی، قاری ہدایت اللہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ اسلامیہ ملتان کے ناظم قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام کراچی میں آج منعقدہ قومی فلسطین کانفرنس قومی وحدت کی علامت ثابت ہوگی۔ تمام دینی وسیاسی جماعتوں کی بھرپور شرکت ہوگی۔ پوری پاکستانی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ بھرپور ملی یکجہتی کا مظاہرہ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کو ایک برس کا عرصہ ہونے کو ہے تاہم فلسطینی قوم کا جذبہ ایمانی بے مثال ہے۔
ملتان سے مزید