• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ہفتہ برائے ا ٓگہی ٹریفک قوانین کا آخری روز

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ہفتہ برائے آگہی ٹریفک قوانین کے حوالے سے لگائے گئےخصوصی ڈیسک کا آج تیسرا اور آخری روز تھا، یونیورسٹی طلباوطالبات، فیکلٹی اور اسٹاف نے نہ صرف ٹریفک قوانین بارے آگہی حاصل کی بلکہ اپنے ٹریفک لائسنس بھی بنوائے،رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے ڈیسک کا دورہ کرتے ہوے کہا کہ سڑک پر سفر کرنے والے ہر شخص کے لیے ٹریفک قوانین کے ساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات بارے آگہی بہت ضروری ہے،آج کل مارکیٹ سے ملنے والے سستے ہیلمٹ اس قابل نہیں جو موٹر سائیکل سوار کے حادثہ کی صورت میں جان بچا سکیں۔
ملتان سے مزید