• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک انگلینڈ میچ، سٹیڈیم تک روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا

ملتان (سٹاف رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے کرکٹ سیریز پاکستان بمقابلہ انگلینڈ کے حوالے سے جامع ٹریفک پلان جاری کردیا، ٹیموں کی موومنٹ کے دوران پل نہر نو بہار وہاڑی روڈ سے بابر چوک تک روڈ ہمہ قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا، اسٹیڈیم موڑ سے اسٹیڈیم تک روڈ میچ کے دوران ہمہ قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا، شائقین کرکٹ کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کا انتظام فاطمہ جناح کالونی میں کیا گیا ہے، وہاڑی روڈ سے آنیوالے شایقین کرکٹ بابر چوک کوٹ ربنواز سے دنیا پور بائی پاس روڈ سے ملحقہ فاطمہ جناح کالونی کا گیٹ استعمال کرتے ہوئے پارکنگ ایریا میں داخل ہو سکیں گے۔
ملتان سے مزید