• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور امین میڈیکل کالج و ہسپتال کے مسائل پر آواز بلند کرینگے، پی ایم اے

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کا بختاور امین میڈیکل کالج و ہسپتال کا دورہ ، ڈاکٹروں کی جانب سے بتائے گئے مسائل پر فوری آواز بلند کرنے کا فیصلہ، تفصیل کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی سربراہی میں گزشتہ روز نجی میڈیکل کالج و ہسپتال کا دورہ کیا اس دوران وہاں موجود سینئر اور جونئیر ڈاکٹروں سے ملاقات کی ، نجی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نجی ہسپتالوں میں پی او ایس سسٹم انسٹال کرنے اور ڈاکٹرز کی دیہاڑی پر بھرتی پر خدشات کا اظہار کیا، جبکہ سرکاری و نجی ہسپتالوں میں پی جی آرز کی سیٹیں بڑھانے سمیت تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ۔وفد میں ڈاکٹر امجد امین ،ڈاکٹر ممتاز اطہر ،ڈاکٹر ناصر ،سیف ،شبیر ،عدیل ،عمران قیصرانی ،عامر شہزاد ،ذوالقرنین حید سمیت ڈیگر ڈاکٹرز شامل تھے۔
ملتان سے مزید