پشاور(وقائع نگار) وفاقی دارالحکومت سے ایک وزیر اعلی کی پراسرا گمشدگی وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و چیئرمین حیات آباد عمران خان سالارزئی نے ورکروں سے بات چیت کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ جو حکومت ایک صوبے کے منتخب وزیراعلی کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی وہ عام عوام کی جان ومال کی کیا تحفظ کریگی انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور چار کروڑ عوام کے منتخب وزیر اعلی ہے اس کی گرفتاری یا جبری گمشدگی چار کروڑ عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے وفاقی حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے غفلت آمیز خاموشی وفاق اور صوبوں کے درمیان مزید فاصلے بڑھانے گی جو کسی کےلئے بھی فائدہ مند ثابت نہ ہوگی اور اس کا نقصان عوام اور پاکستان کو ہوگا۔