کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل نے اسلام آباد اور لاہور میں وکلاء پر تشدد فائرنگ اور پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے ان اقدامات کے خلاف آج بلوچستان بھر میں عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔ بلوچستان بار کونسل کے بیان میں کہاگیااسلام آباد کے وکلاء پر پولیس کی جانب سے تشدد ،ان کے خلاف انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے ،لاہور ایوان عدل میں پولیس کی جانب سے فائرنگ شیلنگ اورپی ٹی ایم پر پابندی ملک میں نام نہاد آئینی ترامیم کی آڑ میں سیاسی کارکنوں منتخب نمائندوں کے خلاف پولیس کی جانب سے گرفتاریوں کے خلاف نے آج 6 اکتوبر کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائیگا۔