• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ خیبر پختونخوا میں آر پی ایل سسٹم شروع کریں گے، طاہر شاہ

پشاور(جنگ نیوز) سیکرٹری انڈسٹری عامر آفاق کی ہدایات پر سیکرٹری ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ خیبر پختونخوا طاہر شاہ نے بطور سیکریٹری چارج سنبھالنے کے فوراً بعد بورڈ کی ورکنگ،کارکردگی،تنظیمی ڈھانچے اور آئندہ کے لائحہ عمل میں بہتری لانے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے، انہوں نے کہا کہٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ خیبر پختونخوا کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے آر پی ایل سسٹم شروع کریں گے اور اور دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق آئی ٹی کی مدد سے امتحانات کو پیپر لیس بنا کر آن لائن امتحانات کے ذریعے طالبات کو فنی تعلیم کے حصول کی ہر ممکن کوشش کریں گے، انہوں نے کہا کہ معیاری فنی تعلیم کو فروغ دے کر غربت اور بے روزگاری کے اندھیرے کو مٹایا جا سکتا ہے، صوبہ خیبرپختونخوا میں فنی تعلیم کے حصول کو آسان بنا کر نوجوانوں کو اس قابل بنائیں گے کہ اندرون و بیرونِ ممالک میں روزگار حاصل کر سکیں، سیکرٹری ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ طاہر شاہ نے بتایا کہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت ٹیکنیکل ایجوکیشن کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور اپ گریڈیشن سے ہی ٹیکنیکل ایجوکیشن کے معیار میں بہتری آئی گی۔
پشاور سے مزید