پشاور(وقائع نگار) محکمہ فوڈ،پرائس کنٹرول کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ نے پشاور شہر میں کباب فروشوں کو کھلی چھوٹ دے دی ہیں جبکہ کباب فروش نہ صرف غیر معیاری تیل اور گھی استعمال کر رہے ہیں بلکہ نرخ کا بھی کوئی چیک اینڈ بیلنس سسٹم نہیں ہے۔ پشاور شہر کے مختلف بازاروں میں کباب فروشوں نے عوام پر چپلی کباب کی شکل میں پیاز اور ٹماٹر اور غیر معیاری گوشت بیچنا شروع کر رکھا ہے۔اسی طرح کسی بھی کباب فروش کے پاس ضلع انتظامیہ کی جانب سے سر کاری نرخنامے نہیں جبکہ ہر کباب فروش نے اپنی مرضی کا نرخ مقرر کردیا ہے جس کے مطابق کباب فی کلو 1000 سے لیکر 1200 روپے تک بیچتا ہے۔