• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی سے متاثرہ بزنس کمیو نٹی کیلئے مراعات کا اعلان کیا جا ئے،فضل مقیم خان

پشاور (لیڈی رورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان نے حکومت اور متعلقہ اٹھارٹیزسے پْر زور مطا لبہ کیا ہے کہ وہ خیبر پختو نخوا میں معاشی ترقی و خو شحا لی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے چھوٹے پیمانے پر کاروبار اور صنعتوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ ان خیالات کا اظہا رانھو ں نے گذشتہ رو ز سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کوہاٹ روڈ پشاور کے صدر وحید عارف اعوان کی قیادت میں چھو ٹے کار خا نہ داروں کے وفد سے ملا قات کے دور ان کیا۔ اس موقع پرسر حد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان، نائب صدر شہریار خان، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران محمد ندیم، آفتاب اقبال ودیگر بھی موجود تھے،۔
پشاور سے مزید