• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدرمنیر کی 16 ویں برسی 11 اکتوبر کو منائی جائیگی

پشاور(جنگ نیوز) پشتو سنیما کے بانی ہیرو بدرمنیر کی 16ویں برسی 11اکتوبر کو پورے ملک میں عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ۔مرحوم کے پرستاروں نے برسی کی انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ برسی تقریب پشاور میں ہوگی جس کے لئے تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ اس حوالے سے جاوید یوسفزئی نے کہا کہ برسی تقریب میں فلمی فنکاروں اور تکنیک کاروں سمیت صحافیوں کو مدعو کیا جائے گا۔مردان، پشاور، شبقدر،بونیر اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے ثقافتی تنظیموں نے بدرمنیر کی برسی تقریب میں شرکت اور تعاون کی یقین دہانی کی ہے۔
پشاور سے مزید