• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفظ قرآن بچوں کی روحانی اور معاشرتی ترقی کا ضامن ہیں،عاطف حلیم

پشاور (لیڈی رپورٹرِ) نجی سکول میں کلاس کی سجاوٹ کا مقابلہ اقرا سیکشن کے حفظ قرآن کے طالب علم بچے بچیوں نے جیت لیا، اس موقع پر سکول پرنسپل عاطف حلیم اور قاری ابو ہریرہ کا کہنا تھا کہ بطور مسلمان یہ ہمارا ایمان ہے کہ قرآن مجید کو اپنے سینوں میں محفوظ کرنے والے بچے بچیاں والدین سمیت آئندہ 7نسلوں تک کے لیے برکات کا سبب بھی ہیں اور روحانی و معاشرتی ترقی کے ضامن بھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سکول کی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلہ ہنر و سجاوٹ کے موقع پر طلبہ و طالبات سے خطاب کے دوران کیا۔
پشاور سے مزید