• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر محبوب الرحمن اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگو لیٹری اتھارٹی میں ممبر تعینات

پشاور (جنگ نیوز) محبوب میڈیکل انسٹیٹیوٹ (ایم ایم آئی) اور حبیب فزیو تھراپی کمپلیکس (ایچ پی سی) کے چیئرمین ڈاکٹر محبوب الرحمن کو اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (آئی ایچ آر اے) کا رکن مقرر کر دیا گیا ہے۔ایم ایم آئی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ادارے کو یہ اعلان کرتے ہوئے نہایت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ڈاکٹر محبوب الرحمن کو اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (آئی ایچ آر اے) میں ممبر تعینات کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے کی گئی یہ تقرری ڈاکٹر محبوب کی گزشتہ چار دہائیوں سے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے انتھک کوششوں اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پشاور سے مزید