• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا سے ایکسپورٹ دوسرے صوبوں کو منتقل ہو رہے ہیں،افتخار احمد

پشاور (لیڈی رپورٹر) آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب چیئرمین افتخار احمد نے حکومت کی جانب سے ایکسپورٹ پر 2فیصد سیس کے نفاذ کے بعد صوبے سے برآمدات کا عمل مکمل طور پر رک جانے اور ایکسپورٹرز کو کروڑوں روپے مالی نقصان پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اضا خیل ڈرائی پورٹ اور پشاور ایئرپورٹ کے غیر فعال ہونے کی وجہ سے تاجروں اور ایکسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے خیبر پختونخوا سے ایکسپورٹ دوسرے صوبوں کو منتقل ہو رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایگزیکٹو میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔
پشاور سے مزید