• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ میں تنخواہیں اور پنشن کی بندش کیخلاف احتجاجی کیمپ

پشاور(وقائع نگار) کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور میں تنخواہیں اور پنشن کی بندش کیخلاف احتجاجی کیمپ جاری رہے اور تمام دفاتر بند رہے جبکہ مزدور اتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ،سرپرست اعلی ریاض خان، اسلم خان، صدر شاہد مغل، سینئر نائب صدر بلال فیض، جنرل سیکرٹری فضل محمود ،حاجی حنیف خان، حضرت علی ،صاحبزاد ہ بد ر منیر، ارباب امین حیدر، عامر درانی، غفارعلی، اقبال خان،امداد خان، خان رازق، کرامت شاہ ،فیصل ند یم ہلال، ندیم خان سعید خان ذیشان تسلیم سلمان خان طارق جما ل طیب خان عزت خان او ر دیگر ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مزدور اتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ اور سرپرست اعلی ریاض خان نے احتجاجی کیمپ سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ ایک ہفتہ گزرجانے کے باوجود کیپٹل میٹروپولیٹن کے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں اورریٹائرڈ ملازمین کی گذشتہ د و ماہ سے پنشن سے محروم ہیں
پشاور سے مزید