• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امان کی نئی کتاب ’’زندگی کے وہ اکیس سنہرے دن‘‘ جلد منظرعام پر آئیگی

پشاور(جنگ نیوز)فلم ‘ ٹی وی اور سٹیج کے سینئر اداکار امان (تمغہ امتیاز ) کی دوسری کتاب ’’زندگی کے وہ اکیس سنہرے دن‘‘ جلد منظرعام پر آئے گی ۔ ان کی پہلی کتاب ’’میں ایک فلاپ ہیرو‘‘ کو ادبی حلقوں کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے کافی سراہا ۔ امان کو امید ہے کہ ان کی دوسری کتاب کو بھی پسندیدگی کی سند ملے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مناسک حج اور عمرہ کے بارے میں ایسا کون سا مسلمان ہوگاجو کچھ نہ جانتا ہو لیکن میں نے اس کے علاوہ دیگر پہلوئوں پر روشنی ڈالی ہے ۔ عربوں کے طرز زندگی اور دیگر اقوام خصوصاً بھارت‘ پاکستان اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں و دیگر مذاہب کے افراد کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں۔ حرمین شریفین میں میرا قیام چند دنوں پر مشتمل تھا لہٰذا زیادہ گہرائی سے مشاہدہ نہ کرسکا پھر بھی کتب بینوں کو اس کتاب کے مطالعے سے مایوسی نہیں ہوگی۔
پشاور سے مزید