• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری سکولوں کے ایک لاکھ اساتذہ کا دھرنا اورسکول بند کرنے کا عندیہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)ال پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی کال پر صوبہ بھر کی طرح پشاور پریس کلب کے سامنے بھی پرائمری اساتذہ نے اپنے مطالبات کیلئے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جبکہ واضح کیا کہ 30اکتوبر تک مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں 5نومبر کو صوبہ بھر کے ایک لاکھ پرائمری اساتذہ پشاور میں دھرنا دینگے اور چھبیس ہزار پرائمری سکولز مکمل طور پر تالہ بند ہڑتال کرینگے مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین پرائمری اساتذہ نے بھی بھر پور شرکت کی مظاہرے کی قیادت اپٹا کے صوبائی صدر عزیز اللہ خان اور دیگر عہدیداروں نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے ۔
پشاور سے مزید