راولپنڈی (نمائندہ جنگ)اڈیالہ جیل میں سیکورٹی وجوہات پر 18اکتوبر تک ہرقسم کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی ،جیل ذرائع کے مطابق پابندی کا اطلاق عمران خان اور ان کی اہلیہ پر بھی ہوگا،ذرائع کاکہنا ہے ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے سلسلے میں جڑواں شہروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے کیاگیا ہے ۔