• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اردو یونیورسٹی کی فیس بڑھانے کیخلاف طلبہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ نے فیڈرل اردو یونیورسٹی کی فیس بڑھانے کیخلاف طلبہ کی درخواست پر تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہر سمسٹر پر فیس بڑھائی جاتی ہے جو نا قابل برداشت ہے۔ ہائیکورٹ میں فیڈرل یونیورسٹی کی فیس بڑھانے کیخلاف طلبہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت نے حکم دیا کہ شعبہ قانون کی فیس اب 5 سالوں کیلئے صرف 15 ہزار بڑھائی جائیگی۔
اہم خبریں سے مزید