اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ’’قدرتی آفات کے حوالے سے برداشت کے قومی دن‘‘ (National Resilience Day)، 8 اکتوبر 2024 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 8اکتوبر ہمیں 2005 کے تباہ کن زلزلے کی یاد دلاتا ہے – ایک عظیم سانحہ جو پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر پر آیا۔ ہماری دلی دعائیں ان تمام لوگوں کیلئےہیں جنہوں نے اس زلزلے میں جان و مال کا نقصان برداشت کیا۔وزیراعظم نے کہا پاکستان کے عوام اور اداروں نے موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی خطرات سے پیدا ہونے والی تباہیوں اور بحرانوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمیشہ بے پناہ عزم اور صلاحیت کا مظاہرہ کیا ، NDMA کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) میں قومی آفات سے نمٹنے کی بہترین صلاحیتیں موجود ہیں۔