• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان سے کراچی منشیات ترسیل کی کوشش ناکام، 3 خواتین گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )موچکو پولیس نے بلوچستان سے کراچی منشیات کی ترسیل کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈھائی کلو منشیات برآمد کر کے تین خواتین کو گرفتار کر لیا،خواتین کے قبضے سے 1030 گرام افیون ، 1210 گرام چرس ، اور 255 گرام آئس برآمد کی گئی ، گرفتار خواتین کی شناخت گنج خاتون زوجہ بھائی خان ، مریم زوجہ قادر بخش اور اقراء زوجہ عامر کے ناموں سے ہوئی ہے ،پولیس کے مطابق گرفتار خواتین منشیات مسافر بس کے ذریعے سے کراچی منتقل کر رہی تھیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید