• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر معیاری کام پر ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کردیا جائے، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ غیر معیاری کام کی صورت میں بل کی ادائیگی نہ کی جائے اور ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کردیا جائے، محکمہ انجینئرنگ کے ایم سی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرےجناح برج اور میو ہ شاہ قبرستان سڑک کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے میئر نےکہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے عوام سے کئے گئے وعدوں کو وفا کررہے ہیں، حکومت سندھ نے کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے 218 ارب روپے مختص کئے ہیں لہٰذا سڑکوں اور اسٹریٹ لائٹس کی بحالی و مرمت کے کاموں کے لئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے اور یہ تمام کام ترجیحی بنیادوں پر انجام دیئے جار ہے ہیں ۔ دورے کے موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی آصف خان، میئر کراچی کے ترجمان برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی، ڈائریکٹر جنرل انجینئرنگ اظہر علی شاہ اور دیگر متعلقہ افسران،انجینئرز اور پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اہم خبریں سے مزید