کراچی(اسٹاف رپورٹر)جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی ہدایت پر جے یو آئی کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی قیادت میں وفد نے چینی قونصلیٹ کراچی میں چینی قونصل جنرل مسٹر یانگ یونڈونگ سے ملاقات کی اور کراچی ایئرپورٹ دھماکے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا،وفد میں مولانا عبد الکریم عابد ، قاری محمد عثمان، مولانا محمد غیاث ، مولانا سمیع الحق سواتی، حاجی عبدالغفار بھٹو ودیگر بھی شامل تھے۔