اسلام آباد ( جنگ نیوز)چیئرمین پولیس اینڈ ایڈمنسٹریشن کمیٹی ایف پی سی سی آئی یحییٰ شیخ نے کہا ہےکہ شنگھائی تعاون تنظیم کا پاکستان میں انعقاد اور غیر ملکی قیادت کے دورے معیشت کے استحکام کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں فلسطینیوں اور کشمیریوں کا نکتہ نظر بہترین انداز میں پیش کیا۔ملکی معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے اور مہنگائی 32فیصد سے کم ہوکر 6فیصد تک پہنچ گئی ہے۔