• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور ایک تولہ زیور لوٹ کر فرار

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس میچ ڈیوٹی میں مصروف ، متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ،طلائی زیورات،موٹرسائیکلوں ،موبائلزفونز سمیت دیگر سامان سے محروم ،شہر اولیا میں ضلعی پولیس نے میچ ڈیوٹی پر معمور بھاری نفری لگادی اور شہریوں کوڈاکووں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ،تھانہ الپہ کے علاقے اڈا بند بوسن سجاد کے گھر تین مسلح ڈاکووں نے داخل ہوکر اہلخانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر 1لاکھ50ہزار نقدی و ایک تولہ زیور لوٹ کر فرار ہوگئے ،تھانہ صدر کے علاقے سورج میانی محمد جمیل سے چار مسلح ڈاکو موٹرسائیکل لے گئے ،تھانہ گلگشت کے علاقے سہوڑہ چوک خالد سے دو نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر 12ہزار و موبائل چھین کر فرار،تھانہ ممتاز آباد کے علاقے پیپلز کالونی حافظ مسعود الرحمن سے دو نقاب پوش ملزمان 40ہزار لے گئے ،احمد آباد علی وارث سے نامعلوم ملزم اسلحہ کے زور پر 40ہزار لوٹ کر فرار،مدینہ کالونی نیاز حسین سے دو ڈاکو مسلح نے 70ہزار و موبائل لوٹ لیا،تھانہ مظفرآباد کے علاقے مجاہد ٹاون محمد اشفاق سے دو مسلح نے35ہزار چھین لیا ،چائنہ چوک اعظم سے دو ڈاکو 10ہزار لوٹ لیا،تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے پرویز الہی پارک قاری سعید سرمد سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی 3ہزار و موبائل لوٹ کر فرار،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے زیڈ بلاک محمد حارث کے گھر دو مسلح ڈاکووں نے گھس کر اسلحہ کے زور پر 5ہزار سمیت دوقیمتی موبائلزفونز دیگر سامان لوٹ کر لے گئے ،تھانہ بستی ملوک کے علاقے پل داوا رشید سے چار مسلح ڈاکووں نے 15ہزار ،موٹرسائیکل و موبائل چھین کر فرار،تھانہ قطب پور کے علاقے سورج کنڈ روڑ محمد ولید سے دو نامعلوم ملزمان مسلح نے 60ہزار چھین لیا جبکہ تھانہ حرم گیٹ کے علاقے اکبر روڑ محمد حمزہ سے دو مسلح ملزمان70ہزار لے گئے ۔
ملتان سے مزید