• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناجائز اسلحہ رکھنے ،جوا کھیلنے کے الزام میں 9افراد گرفتار، مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے لڑائی جھگڑوں اور فائرنگ کےالزام میں9افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔لاکھوں روپے کا بوگس چیک دینے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پیسٹی سائیڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دوافراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کے الزام میں 2نامزد تین نامعلوم کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پولیس نے 6ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے دوران ناکہ بندی چوری کی موٹرسائیکل برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج،پولیس نے مبینہ زیادتی کے واقعات کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔دہلی گیٹ پولیس نے آکڑہ پرچی جوا کھیلنے کے الزام میں تین ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔
ملتان سے مزید