• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حالات کے پیش نظر چینی شہریوں کی غیر ضروری نقل وحرکت محدود

کراچی( اسٹاف رپورٹر )آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت چینی شہریوں کے سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس میں منعقد اجلاس میں سی پیک اور نان سی پیک منصوبوں پر مصروف چینی شہریوں/ماہرین/اسٹاف کی نقل و حرکت اور اسکے تحت حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ایڈشنل آئی جیز، آپریشنز اور ڈی آئی جی ایس پی یو نے چینی شہریوں کے سیکورٹی اقدامات کی موجودہ صورتحال اور تجاویز سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر چینی شہریوں کی غیر ضروری نقل وحرکت محدود کردی گئی ہے جبکہ حفاظتی اقدامات میں مذید اضافہ بھی کردیا گیا ہے،آئی جی سندھ نے کہا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی میں مذید بہتری کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی جائے،کمیٹی چینی شہریوں سے متعلق موجودہ ایس او پی اور سیکیورٹی اقدامات کاجائزہ لے کر اپنی تجاویز ترتیب دے گی،صوبائی سطح پر رنگین شیشوں،جعلی نمبر پلیٹس اور پولیس لائٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید