اسلام آباد (محمد صالح ظافر ،خصوصی تجزیہ نگار)پارلیمنٹ ہاؤس کے لئے چینی وزیراعظم کی مصروفیات ری شیڈول کر دی گئیں،وہ پارلیمنٹری گروپ لیڈرز سے ملاقات کریں گے
روس کے وزیراعظم اور ایران کے صدر الگ سے پارلیمنٹ آئیں گے،ایک گروہ کی طرف سے نظم و ضبط کی یقین دہانی نہ ہونے کے باعث خطاب ملتوی کرنا پڑا،چین کے وزیراعظم لی کی وفاقی دارالحکومت میں مصروفیات کو ری شیڈول کیا گیا ہے وہ اب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کی بجائے پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کرینگے اور انہیں پاکستان کےحوالے سے چین کی یگانگت اور غیر معمولی خیر سگالی کا پیغام دینگے۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی سرکردگی میں گروپ لیڈرز ملاقات کرینگے توان میں حکومت اور حزب اختلاف کے سبھی گروپ لیڈرز شامل ہونگے۔