اسلام آباد (محمد صالح ظافر)صدر آصف زرداری نے اشک آباد کے ہوائی اڈے پر ترکمانستانی بچوں کے دانتوں سے کٹی روٹی خود کھا کر دلفریب خیر سگالی پیدا کر دی،علی اسحٰق ڈار کا ایکس پر تصویر کے ساتھ تبصرہ ، صدر آصف علی زرداری ترکمانستان کے دو روزہ دورے پر اشک آباد کے ہوائی اڈے پر اترے تو انہیں دو ننھے منے بچوں نے روایتی استقبالئے کے طور پر گلدستوں کے علاوہ نمکین خمیری روٹی کے لقمے پیش کئے جنہیں عموماً مہمان کھا کر خوشنودی کا اظہار کرتا ہے پاکستان کے صدر نے اس موقع کو نئی روایت عطا کرتے ہوئے پہلے بچے سےلئے روٹی کے ٹکڑے کو اس کے منہ میں دیدیا جسے اس نے کاٹ لیا اس طرح اس کے دانتوں سے کٹی روٹی کو لقمہ بنا کر انہوں نے خود کھالیا یہی عمل انہوں نے دوسرے بچے کے معاملے میں بھی انجام دیا جس پر میزبان ملک کے نائب وزیراعظم اور دیگر شخصیات کو صدر پاکستان کی اس دلپزیر حرکت پر خوشگوار حیرت ہوئی اس موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار، ریاست پاکستان کے چیف آف پروٹوکول ٹیپو عثمان بھی موجودتھے وہ اور دیگر مہمان و میزبان اس منظر کو دیکھ کر مسکراتے رہے۔ سینیٹر محمداسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈارنے سوشل میڈیا ایکس پر اس تصویر کو اس تبصرے کے ساتھ جاری کیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کا خوبصورت انداز ترکمانستان آمد پر بچوں کو روٹی اپنے ہاتھوں سے کھلائی اور ان کا جھوٹا خود کھایا۔ ایسے ہی محبتوں سے بھرے مناظر کی پاکستان کوضرورت ہے۔