آم
ایک لڑکا آم کے باغ میں درخت پر بیٹھا مزے سے آم کھا رہا تھا کہ اتنے میں باغ کا مالی آگیا۔
اس نے لڑکے سے کہا کہ ’’ درخت سے نیچے اترو ورنہ تمہارے باپ سے شکایت کروں گا۔‘‘
لڑکے نے معصومیت سے جواب دیا۔
’’باپ سے شکایت کی ضرورت نہیں، کیوں کہ وہ برابر والے درخت پر بیٹھے آم کھا رہے ہیں۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جیبیں
ایک جیب کترا ایک رسالے میں جدید طرز کے ملبوسات کی تصاویر دیکھ رہا تھا۔ اس کے ساتھی نے پوچھا ،’’کیوں استاد ،نئے کپڑے بنوانے کا ارادہ ہے کیا۔‘‘
جیب کترے نے جواب دیا کہ ،’’ ارے نہیں میں تو یہ دیکھ رہا ہوں کہ جدید لباس میں جیبیں کہاں کہاں ہوتی ہیں۔