کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے وکلاء رہنماء کراچی میں وکلاء کنونشن میں شرکت کریں گے۔بلوچستان بار کونسل کے ایک بیان میں کہاگیاہےکہ حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف 15 اکتوبر کو کراچی بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام وکلاء کنونشن منعقد ہوگا۔جس میں بلوچستان وکلاء کے رہنماء سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر علی احمد کرد ممبر پاکستان بار کونسل منیر احمد خان کاکڑ ممبر بلوچستان بار کونسل راحب خان بلیدی بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر افضل حریفال و دیگر شرکت کریں گے ۔