• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی لینگے تو ہی پیسے دینگے، 2 ماہ میں آئی پی پیز سے بات کرلینگے، اویس لغاری

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’جرگہ‘‘میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کا ہدف ہے آنے والے مہینوں میں بجلی کی قیمت میں 8سے 10روپے فی یونٹ کمی کریں،جس کا آغاز ان پانچ آئی پی پیز سے ہوچکا ہے،جب ہم بجلی لیں گے تب ہی پیسے دیں گے ،اگلے ایک سے دو مہینوں میں ہم تمام آئی پی پیز سے بات کرلیں گے ، بجلی چوری میں پچھلے تین مہینوں میں کمی آئی ہے جبکہ پشاور ، حیدر آباد اور سکھر میں زیادہ ہوئی ہے۔ نقصان پہنچنانے والے افسران کو نوکریوں سے نکال رہے ہیں ،وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کو بزنس ماڈلز متعارف کرانے کی ضرورت ہے، ایس آئی ایف سی سعودی سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون فراہم کرے گا جبکہ سعودی عرب پاکستان میں سیاحت کے مواقع سے استفادہ کر سکتا ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ پچاس سے زائد کمپنیوں اور کئی سعودی محکموں کے 129 اراکین پر مشتمل سعودی سرمایہ کاری وفد نے اپنے تین روزہ دورے کے دوران 2.2 ارب ڈالر کے 27 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے۔سعودی عرب میں پٹرولیم کے خام مال کے بیشمار وسائل موجود ہیں جبکہ پاکستان پیٹرولیم مصنوعات کواستعمال کرنے کی بڑی مارکیٹ موجود ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کو بزنس ماڈلز متعارف کرانے کی ضرورت ہے، ایس آئی ایف سی سعودی سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون فراہم کرے گا جبکہ سعودی عرب پاکستان میں سیاحت کے مواقعوں سے استفادہ کر سکتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ سعودی عرب میں بہت عرصہ کام کیا ہے یہ سعودی وزیر سرمایہ کاری کا بڑا پن ہے کہ انہوں نے سراہا ہے۔ میزبان سلیم صافی نے سوال کیا کہ کیا وجہ ہے کہ آپ جیسے لوگ باہر جا کر بڑے بڑے کام کر لیتے ہیں اور پاکستان میں بڑے بڑے لوگ کوئی کام نہیں کر پاتے ۔ اس کے جواب میں مصدق ملک نے کہا کہ جس چیز کو ہم سیاست یا اسٹریٹجک معاملات کہتے ہیں وہ ایلیٹ کیپچر ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہوتا یہ ہے کہ ملک ترقی کرنے کے بجائے کچھ لوگ ہی ترقی کرتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید