• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں گیس کا بحران، صارفین کی حکومت کو دہائیاں

کراچی(این این آئی)کراچی میں گیس کا بحران تاحال برقرار ہے جس کے باعث ایل پی جی کی قیمت میں 20روپے تک اضافہ دیکھنے میں آرہاہے جبکہ گھریلواور تجارتی صارفین حکومت کو دہائیاں دے رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہری پہلے ہی پریشان تھے جس میں ایل پی جی کے بحران نے مزید اضافہ کر دیاہے جس کے باعث مختلف مقامات پر من مانی قیمتوں پر گیس کی فروخت کی جارہی ہے ، گیس کی قیمت میں بیس روپے فی کلو تک اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس سے قیمت 270 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ۔گھریلو صارفین کا کہناتھا کہ اب تو ایل پی جی بھی قوت خرید سے باہر ہوتی جارہی ہے اور گزر بسر کرنا بھی مشکل ہوتا جارہاہے ۔
اہم خبریں سے مزید