• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے گرفتار 7 پاکستانی ماہی گیر رہا کر دیئے

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)بھارت نے گرفتار ہونے والے 7 پاکستانی ماہی گیر رہا کر دیئے ۔ رہائی پانے والے ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق بھارت سے رہائی پانے والوں میں گل شیر، ثمر، غلام مصطفیٰ، راجن ، سوگنجو ، عبداللہ اور اللہ بچایا شامل ہیں ۔ ایدھی ترجمان نے بتایا ہے کہ ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی حکام نے گرفتار کیا تھا۔ ماہی گیروں کو کل ایدھی فاؤنڈیشن کی خصوصی گاڑی کے ذریعے کراچی روانہ کیا جائے گا ۔
اہم خبریں سے مزید