لنڈی کوتل (نما ئندہ جنگ )پاک افغان طورخم بارڈر پر کسٹم اپریزمنٹ حکام نے کروڑوں روپے غیر ملکی جنگی اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑلی ۔کسٹم اسٹیشن کے اے سی محمد عمر جان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے ڈی سی شاکر محمد کی خفیہ اطلاعات پر سپرنٹنڈنٹ ضیاء الحق آفریدی کی سربراہی میں ٹیم نے افغانستان سے آنے والی کوئلہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے 15.ایم فور بیرل ، 170 میگزین، پانچ ہزار ایک سو کارتوس برآمد کیا جسے انتہائی مہارت کے ساتھ چھپایا گیا تھا،مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مذکورہ اسلحہ افغان وار میں استعمال ہونے والی امریکی ساخت کا ہے ۔ واقعہ کی ایف آئی آر درج کرکے کیس کو مزید تفتیش کیلئے کسٹم ہاؤس پشاور منتقل کردیا گیا ۔ کسٹم حکام کے مطابق تحویل میں لئے گئے تمام مال مقدمہ کی کل تخمیناً قیمت تقریباً تین کروڑ پچاس لاکھ روپےبنتی ہے۔