• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا 14 اکتوبر کو’’بینظیر ہاری کارڈ‘‘ جاری کرنے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے 14 اکتوبر کو "بینظیر ہاری کارڈ" جاری کرنے کا فیصلہ، سر کاری اعلامیہ کے مطابق وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر کا کہنا ہے کہ بینظیر ہاری کارڈ کا اجراء 14اکتوبر بروز پیر کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں ہوگا اور سندھ کے دیگر 5شہروں میں بھی منعقد ہونے والی تقریبات لائیو اسٹریمنگ پر دکھائی جائیں گی.ان کا مزید کہنا تھا کہ بینظیر ہاری کارڈ کے اجرا کا افتتاح چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے، جبکہ تقریب میں پارٹی رہنما، صوبائی وزرا، مشیر، اراکین اسمبلی اور کاشتکار رہنما بھی شرکت کریں گے،چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت صوبہ کے آبادگاروں کو ریلیف دینا چاہتی ہے.ترجمان کے مطابق سندھ میں پہلے مرحلے میں ایک سے 25 ایکڑ تک کے زرعی زمین کے مالک 2 لاکھ 98 ہزار رجسٹرڈ کاشتکاروں/ ہاریوں کو بینظیر ہاری کارڈ جاری کئے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید