کراچی (خالد محبوب /اسٹاف رپورٹر) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سندھ 3روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی کے مطابق مولانا فضل الرحمان اتوار کی سہہ پہر کراچی سے حیدرآباد کیلئے روانہ ہوں گے ، جہاں سے وہ جےیوآئی کے صوبائی امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی ، اور صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو ودیگر ذمہ داران کے ہمراہ ٹنڈوالہ یار جائیں گے ، جہاں سے 14 اکتوبر پیر کی صبح11 ہزاروں گاڑیوں پر مشتمل استحکام پاکستان امن کارواں کی قیادت کریں گے ، جس میں میرپورخاص ،حیدرآباد ، نوابشاہ ، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے قافلے شامل ہوں گے ، استحکام پاکستان امن کارواں مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ٹنڈوالہ یار سے میرپورخاص پہنچے گا۔