اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قید میں نواز شریف کو انکی اہلیہ جب وہ آخری سانسوں پر تھیں تو فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں ملی تھی، بانی پی ٹی آئی سے ملوانے کیلئے اگر انکے بچوں کو لندن سے بلایا جا رہا ہو تو پھر بات بنتی ہے۔ اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اس کے بعد نواز شریف کی اہلیہ اس دنیا سے رخصت ہوگئی تھیں۔ انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقات کیلئے سہولت کاری چاہیے، ورنہ پی ٹی آئی کی بلیک میل و دھمکی یہ ہے کہ ایس سی او کانفرنس کو سبوتاژ کیا جائے گا۔