• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی پیز، چینی کمپنیوں سے معاہدوں کی پاسداری کرینگے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے حوالے سے چینی کمپنیوں کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کی پاسداری کریں گے،چین نے سی پیک اور توانائی کے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی،پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، چین کی جانب سے پاکستان میں سی پیک اور توانائی کے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، آئی پی پیز میں چینی کمپنیوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی گئی ، اس سےہمارے قدرتی وسائل بھی استعمال میں آئے ۔اتوار کوچائنا چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ چین کی جانب سے پاکستان میں سی پیک سے پہلے بھی ہائیڈرو پاور پروجیکٹس اور آبی ذخائر کی تعمیر میں کردار ادا کیا گیا، تربیلا ڈیم اس کی بڑی مثال ہے۔
اہم خبریں سے مزید