• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، نجی کالج میں سکیورٹی گارڈ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور کے نجی کالج میں سکیورٹی گارڈ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی،پولیس نے واقعہ کے بعد فرار ہونیوالے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا۔ سوشل میڈیا پر طلبہ نے آج احتجاج کا عندیہ دیدیا۔لاہور پولیس کے ترجمان حافظ قیصر عباس کیجانب سے2پریس ہینڈ آئوٹ جاری کئے گئے، پہلے میں کہا گیا کہ روپوش ملزم کو 10گھنٹوں میں ڈھونڈ نکالا،پولیس اپنے ذرائع سےاطلاع ملنے پر فوری حرکت میں آئی، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے خصوصی ٹیم تشکیل دی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کولاہور سے باہر ایک شہر سےحراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے، مزید حقائق سامنے پر مطلع کیا جائے گا۔ بعدازاں پولیس کی جانب سے ایک اورجاری پریس نوٹ میں کہا گیا کہ تا حال متاثرہ طالبہ اور اس کا خاندان سامنے نہیں آئے اور کسی نےمتعلقہ پو لیس سٹیشن، 15 یا کالج انتظامیہ کو بھی مبینہ زیادتی واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں دی۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ کالج انتظامیہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے، جلد حقائق سامنے آئیں گے، اگر کوئی متاثرہ بچی یا والدین ہیں تو انکے سامنے آنے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی خبر نجی کالج کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی ہو سکتی ہےاس لئے تمام پہلوئوں پر تفتیش ہو رہی ہے ۔ اس بارے میں ڈائریکٹر کالجز احسن مختار نے کہا ہےکہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کراکر ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کرینگے جبکہ غفلت کےمرتکب اہلکاروں اور افسران کے خلاف بھی سخت ایکشن لیں گے۔
اہم خبریں سے مزید