بیجنگ ( مانیٹرنگ ڈیسک )بیجنگ وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے سابق نائب وزیراعظموویانگ گو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر اعظم شہبازشریف نے چین کےسابق نائب وزیراعظم ووبانگ گوکی وفات پردکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وو بانگ گو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے رہنما اورپاکستان کےسچے دوست تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وو بانگ گو نے دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے میں گہرا کردارادا کیا اور ان کا 2006 میں پاکستان کا دورہ اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ہماری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے خاندان اور چینی عوام کےساتھ ہیں۔ واضح رہے نائب چینی وزیراعظم ووبانگ 8اکتوبر کو 83سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ووبانگ گو 2002سے 2012تک چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین رہے اور ان کا شمار چین کے طاقتور ترین لوگوں میں ہوتا تھا۔