• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیادت پاک چین دوستی کو مزید گہرا کرنے کیلئے کوشاں، چینی سفیر

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژئیڈونگ نے کہا ہے کہپاکستان کیساتھ ہمارے گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں ہر مشکل وقت میں پاکستان اور چین نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے ،قیادت پاک چین دوستی کو مزید گہرا کرنے کیلئے کوشاں ،پاکستان میں چینی چیمبر آف کامرس قیام سے دو طرفہ تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، چین کے چیمبر آف کامرس کے قیام سے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، چائنہ چیمبر آف کامرس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں چینی چیمبر آف کامرس کے قیام سے دوطرفہ تجارت کے فروغ اور دونوں ممالک کے کاروباری برادریوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا موقع ملے گا پاکستان میں شنگھائی تعاون کی تنظیم کا سربراہ اجلاس ہونے جارہاہے۔
اہم خبریں سے مزید