• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے طیارے کی شدید فنی خرابی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی (افضل ندیم ڈوگر )متحدہ عرب امارات کے شہر العین سے اسلام آباد کیلئے پی آئی اے کی پرواز میں ایئر پریشر کم ہونے کی شدید فنی خرابی پیدا ہوئی جس پر پائلٹ نے ایمرجنسی ڈکلیئر کرکے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 144نے العین سے اسلام آباد جارہی تھی کہ اتوار کی صبح سوا 4بجے پاکستان کی فضائی حدود میں کوئٹہ کے قریب ایئر بس اے 320طیارے کے ہائیڈرولک سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوئی، سسٹم میں ایرر کی وجہ سے طیارے نے اچانک بلندی کھونا شروع کردی اور پرواز چند منٹ میں 35ہزار فٹ کی بلندی سے11ہزار فٹ پر آگئی۔ پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول کراچی کو آگاہ کیا اور 11ہزار فٹ کی نچلی اڑان اور کم رفتار سے پرواز کرتے ہوئے طیارے کا رخ کراچی کو موڑ دیا۔ اس دوران پائلٹ نے صبح 4 بجکر 51منٹ پر راڈار پر بھی ہنگامی صورتحال کے سگنل دیئے۔ طیارے نے صبح 5بج کر 24منٹ پر کراچی ایئرپورٹ پر باحفاطت ہنگامی لینڈنگ کی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئر بس طیارے کو گراونڈ کرکے شعبہ انجینرنگ منتقل کر دیا گیا جبکہ پرواز کے 136 مسافر پرواز پی کے308سے اسلام آباد پہنچائے گئے۔ رواں ایک ماہ کے دوران پی آئی اے کے تین طیاروں کے ساتھ ہیڈرولک سسٹم کی خرابی کی خطرناک فنی خرابی کا واقعات پیش آ چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید