کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبد المالک صوبائی رابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسر حسین احمد شیرانی، مولانا محمد اقبال عثمانی، مولانا عبدالغنی ساسولی، حاجی امین اللہ امین ،حاجی سید قاسم شاہ ،ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ ،حافظ منصور احمد مینگل ،ڈاکٹر محمد اسماعیل بلیدی اور گریگری انوسینٹ نے دکی میںبے گناہ کان کنوں کو قتل کرنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پے در پے پیش آنے والے اندوہناک واقعات حکومت کی اپنی ذمہ داری اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی کا ناقابل تردید ثبوت ہیں بے گناہ محنت کشوںکو بلاوجہ قتل کرنے کیلئے کوئی جواز پیش نہیں کیاجاسکتا حکومت ‘انتظامیہ اورادارے عوام کے سامنے خود کو جوابدہ نہیں سمجھتے رہنمائوں نے کہاکہ دہشت گردی اور بدامنی سے صرف ہمارا ہی خطہ متاثر نہیں لیکن بے گناہ انسانوں کو ہدف بناکر اجتماعی طور پر قتل کرنے کے واقعات کی نظیر دنیا میں کہیں اورملتی۔